’ہر ٹیسٹ میں مکمل نمبر حاصل کیے‘، ٹرمپ کا ایک بار پھر اپنی صحت اور ذہنی صلاحیت کی بہتری کا دعویٰ

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی جسمانی صحت اور ذہنی صلاحیت کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہونے والے طبی معائنے کے دوران ایک اور ادراکی (کگنیٹو) ٹیسٹ بھی دیا، جس میں تمام سوالوں کے درست جواب دیے۔ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ اپنے مئی میں ہونے والے طبی معائنے کا حوالہ دے رہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنا طبی معائنہ مکمل کیا اور ایک مرتبہ پھر ادراکی (کگنیٹو) ٹیسٹ بھی دیا، جس میں وہ مکمل کامیاب رہے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ہر 6 ماہ بعد طبی معائنہ کرواتے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اپنی درخواست پر ایک اور کگنیٹو ٹیسٹ دیا۔ ان کے بقول وہ ایسے واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے یہ ٹیسٹ 3 مرتبہ دیا اور ہر مرتبہ تمام سوالوں کے درست جواب دیے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ اپنی مئی 2026 میں ہونے والی طبی جانچ کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے بعد سرکاری بیان میں انہیں ’بہترین صحت‘ کا حامل قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: کام کے لیے ِفٹ قرار، صحت بہترین، وزن کم کرنے کا مشورہ

ٹرمپ نے یہ دعویٰ اپنی اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے نیویارک ٹائمز کی صحافی میگی ہیبرمین اور جوناتھن سوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دونوں صحافیوں کی نئی کتاب Regime Change: Inside the Imperial Presidency of Donald Trump میں وائٹ ہاؤس کے بعض اہلکاروں کی جانب سے ٹرمپ کی عمر، جسمانی توانائی اور صحت سے متعلق خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

80 برس کے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ میں منصبِ صدارت سنبھالنے والے معمر ترین صدر ہیں۔ ان کی عمر اور ذہنی و جسمانی صحت کا معاملہ امریکی سیاست میں مسلسل زیرِ بحث رہا ہے، خصوصاً سابق صدر جو بائیڈن کی ذہنی صلاحیت سے متعلق خدشات کے بعد، جن کے باعث انہوں نے 2024 کے صدارتی انتخاب کی مہم سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر اپنی ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں مکمل نمبر حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی ذہنی اور جسمانی حالت منصبِ صدارت کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں