ڈراما سیریل زنجیریں میں سجل علی کے ڈائیلاگ پر نادیہ خان کی کڑی تنقید، منفرد انداز میں نقل اتاردی

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے مقبول ترین ڈراما سیریل ’زنجیریں‘ کے ایک اہم سین میں اسٹار اداکارہ سجل علی کی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا ہے۔

نادیہ خان کا کہنا ہے کہ بھاگنے اور جان بچانے کے ایک انتہائی سنجیدہ منظر میں سجل علی اس طرح کی پرفارمنس دینے میں بری طرح ناکام رہیں۔

ڈراما ’زنجیریں‘ کی مقبولیت اور کاسٹ

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’زنجیریں‘ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ایک مقبول ڈراما ہے جسے مایہ ناز رائٹر فرحت اشتیاق نے لکھا ہے اور شہزاد کشمیری نے اس کی ہدایات دی ہیں، جبکہ اس کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عنایا شاہد نے ڈراما سیریل ’زنجیریں‘ میں منفی کردار پرتنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

قبائلی دشمنیوں اور سازشوں کے گرد گھومنے والی اس کہانی میں سجل علی، امیر گیلانی، دانیال ظفر اور سحر ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگرچہ آغاز میں ڈرامے کو عوامی یا تنقیدی سطح پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اور اب اسے ’ کیا ڈراما ہے‘ کے ججز سمیت ہر طرف سے زبردست فیڈ بیک مل رہا ہے۔

نادیہ خان کی جانب سے سجل علی کی نقل

مقبول ریویو شو ’کیا ڈراما ہے‘ کی حالیہ قسط میں نادیہ خان نے ڈرامے کے ایک سین کا تذکرہ کیا جس میں سجل علی کا کردار ’رابعہ‘ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہوتا ہے۔

نادیہ خان نے سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ’رابعہ مسلسل بھاگ رہی تھی اور کہہ رہی تھی کوئی ہے؟۔ فرض کریں آپ بھاگ رہے ہوں اور لوگ آپ کو نقصان پہنچانے کے لیے آپ کے پیچھے ہوں، تو آپ کس طرح بھاگیں گے اور کیا کریں گے؟

مزید پڑھیں:عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آپ کیا کہیں گے؟ نادیہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجل اس خوفناک منظر میں اتنی نرمی اور آہستہ سے کوئی ہے؟’ کہہ رہی تھیں، حالانکہ ایسی صورتحال میں انسان چیخ چیخ کر مجھے بچاؤ! پکارتا ہے۔

منظر اور آواز کا تضاد

نادیہ خان نے اپنی تنقید کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس سین کے اسکرین پر نظر آنے والے اثرات اور سجل علی کی آواز آپس میں بالکل میچ نہیں کر رہے تھے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دانیال ظفر کے کردار نے اتنی ہلکی آواز کو دور سے سن بھی لیا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے لہجے سے ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی چٹان پر بیٹھ کر پانی سے کھیل رہا ہو اور آہستہ سے کہہ رہا ہو کوئی ہے؟ کیا کوئی ہے؟۔

کیا کوئی ہے میرے خوابوں میں؟ یہ تو ایک معمہ بن گیا تھا، جو کہ افسوسناک ہے۔ نادیہ خان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر سجل علی کے مداحوں اور ڈراما بینوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

سعودی ایئرلائن نے پشاور میں نیا دفتر کھول دیا

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون