حیات آباد میں گریڈ 18 کے ایک سرکاری افسر کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا روزنامچہ تھانہ تاتارا میں درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی عاصم جاوید نے مبینہ طور پر گھر میں اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کی۔
مزید پڑھیں:کے آر ایل اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کی خودکشی، تحقیقات جاری
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِخانہ کے مطابق عاصم جاوید کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور وہ ان تنازعات سے پریشان تھے، جس کے باعث انہوں نے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، پی ایم ڈی سی کا اظہارِ تشویش
پولیس نے بتایا کہ متوفی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) میں گریڈ 18 کے افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مبینہ خودکشی کا یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا تھا۔












