فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر مناسب ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی پارلیمانی سیکرiٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے، بظاہر مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر مناسب ہے اور اس سے شہدا اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اپنے بیان میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ کوئی شخص صرف تنخواہ کے لیے اپنی جان قربان نہیں کرتا، بلکہ پاک افواج کی قربانیاں حب الوطنی، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی روشن علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان روزانہ قربانیاں دے رہی ہیں، ایسے میں شہادت کو مالی مفاد سے جوڑنا شہدا کے عظیم مقام کو کم کرنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کی قربانیاں ناقابلِ تلافی ہیں اور پوری قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی سے متعلق بیانات دیتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا اور قوم اپنے محافظوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp