آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی20 کا روایتی فارمیٹ تبدیل

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کو دوچند کرنے کے لیے مینز ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں دور رس اور انقلابی تبدیلیاں متعارف کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا ایک اور اہم فیصلہ، میدان میں اب گلابی گیند بھی چلے گی

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد ٹورنامنٹ کے پہلے ہی روز سے ہر مقابلے کی اہمیت کو بڑھانا اور کرکٹ کو مزید سنسنی خیز بنانا ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ، 14 ٹیمیں اور نیا ’سپر 7‘  فارمیٹ

14 ٹیموں پر مشتمل مینز کرکٹ ورلڈ کپ کو اب 3 انتہائی دلچسپ اور کڑے مراحل میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

پہلا مرحلہ، ’سپر سیریز‘

ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی رینکنگ کے لحاظ سے 12 ویں، 13 ویں اور 14 ویں نمبر کی ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز ’سپر سیریز‘ کھیلی جائے گی۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

دوسرا مرحلہ

اس مرحلے میں 12 ٹیموں کو 6، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان دونوں گروپس سے مجموعی طور پر 7 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری، ن لیگ اور کشمیر جے یو آئی کا مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کوالیفائی کرنے والوں میں دونوں گروپس کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں اور ان کے بعد ایک بہترین رینکڈ ٹیم شامل ہوگی۔

تیسرا مرحلہ، سپر 7

اس فارمیٹ کا سب سے کڑا امتحان یہ ہو گا کہ کوالیفائی کرنے والی تمام 7 ٹیمیں راؤنڈ رابن سسٹم کے تحت ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی اور پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں براہِ راست سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کریں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، ’سپر 8‘ کا خاتمہ، اب ہوگا ’سپر 10‘ کا دنگل

ٹی 20 فارمیٹ کو مزید تیز اور ڈرامائی بنانے کے لیے 20 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اب ’سپر 8‘ کی جگہ ’سپر 10‘ کا مرحلہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

ابتدائی گروپ سٹیج

پہلے مرحلے میں 4، 4 ٹیموں پر مشتمل 5 گروپس بنائے جائیں گے۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے راؤنڈ یعنی ’سپر 10‘ کا حصہ بنیں گی۔

سیمی فائنل کی دوڑ اور ایلیمینیٹر کا تڑکا

’سپر 10‘ مرحلے کے دونوں گروپس کی نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں براہِ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ

جبکہ سیمی فائنل کی بقیہ 2 جگہوں کے لیے گروپ کی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان تاریخ میں پہلی بار سنسنی خیز ‘ایلیمینیٹر’ میچز کھیلے جائیں گے۔ ایلیمینیٹرز کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی پائیں گی۔

ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے نیا ٹورنامنٹ اور 2028 کا کوالیفکیشن نظام

آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے ہیں۔

ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے خوشخبری

آئی سی سی نے اصولی طور پر 16 ٹیموں پر مشتمل ایک عالمی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہوگا، جس کی حتمی منظوری رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔

علاوہ ازیں سال 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک نیا اور جامع کوالیفکیشن نظام بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ

وہ ٹیمیں جو 2026 کے ورلڈ کپ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں گی، انہیں گلوبل کوالیفائر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا۔

 اس ایونٹ کے لیے افریقہ، ایشیا، یورپ، امریکہ اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن سے ٹیمیں سخت مراحل طے کر کے کوالیفائی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی