کالعدم ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ عوامی حمایت میں واضح کمی اور احتجاج کی بدترین ناکامی کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق 14 جولائی کو راولاکوٹ کے علاقے گوئی نالہ، افسر مارکیٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار احتشام مسیح کو زبردستی گاڑی سے اتار لیا۔

پولیس کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی گمراہ کن ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس اہلکار پر تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے والے افراد کی شناخت کا عمل اور تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حقائق کی مکمل تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے واضح کیاکہ کسی بھی شخص یا گروہ کو شرانگیزی، جھوٹی معلومات پھیلانے یا اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور زخمی ہونے کے واقعات کے باوجود شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اور ایڈٹ شدہ ویڈیوز یا معلومات شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا