اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں معاہدہ

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر کام کرےگا۔

مزید پڑھیں: ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ: ترکیہ، ملائیشیا، عرب امارات، قطر اور کویت کا دلچسپی کا اظہار

معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی کنٹری ڈائریکٹر مس ایما فین اور نجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شاہد دایو نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری نجکاری ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان ریزیڈنٹ مشن کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک لین دین سے متعلق جامع مشاورتی خدمات فراہم کرے گا، جن میں تکنیکی، مالی، قانونی، ماحولیاتی اور تجارتی مہارت پر مبنی خدمات شامل ہوں گی۔

معاہدے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی خدمات کے ذریعے ایک شفاف، مسابقتی اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نجکاری کے عمل میں سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے معروف آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نجی شعبے کے اشتراک سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار