سام سنگ گیلکسی کے نئے اسمارٹ فونز اور گھڑیوں کے ڈیزائن لیک، تصاویر وائرل

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے آئندہ بڑے ایونٹ ’گیلکسی ان پیکڈ‘ کا سسپنس اس وقت ختم ہو گیا جب 22 جولائی کو لندن میں شیڈولڈ تقریب سے قبل ہی تمام متوقع ڈیوائسز کے آفیشل نظر آنے والے رینڈرز (تصاویر) آن لائن لیک ہو گئے۔

ان تصویروں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے، جس میں سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز اور فلیگ شپ اسمارٹ واچز کے ڈیزائن مکمل طور پر بے نقاب ہو گئے ہیں۔

فولڈ ایبل فونز کا نیا انداز اور ’الٹرا‘ ویرینٹ کا داخلہ

لیک ہونے والی تصاویر میں ’گیلکسی زیڈ فولڈ 8‘ ، ’گیلکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا‘ اور ’گیلکسی زیڈ فلپ 8‘کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیویشن میں ردوبدل، قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

اس بار سام سنگ نے اپنے فولڈ 8 ماڈل کو پہلے سے زیادہ چوڑا اور آرام دہ ڈیزائن دیا ہے، جبکہ پہلی بار زیادہ پریمیم فیچرز کے ساتھ ’فولڈ 8 الٹرا‘ کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے جو فولڈ ایبل کیٹیگری میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

آن لائن خصوصی رنگوں کی بہار، ‘پسٹاچیو’ اور ‘منٹ’ کا جادو

ان تصاویر میں فونز کے منفرد رنگوں کا انکشاف بھی ہوا ہے، جو صرف سام سنگ کی آفیشل آن لائن ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ ’گیلکسی زیڈ فولڈ 8‘ کو ایک خوبصورت ’پسٹاچیو‘ (پستئی) رنگ میں دکھایا گیا ہے، جبکہ ’گیلکسی زیڈ فلپ 8‘ ‘منٹ’ (پودینہ) رنگ میں نظر آ رہا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کے لیے گریفائٹ، کریم، لیونڈر، اور پرپل جیسے روایتی اور دلکش رنگ بھی دستِ یاب ہوں گے۔

سمارٹ واچز میں بھی بڑا سرپرائز، ‘گیلکسی واچ 9’ اور ‘واچ الٹرا 2’ تیار

لیکس میں صرف فونز ہی نہیں بلکہ سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچز ’گیلکسی واچ 9‘  اور ’گیلکسی واچ الٹرا 2‘ کے ڈیزائن بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سام سنگ میسجز ایپ بند کرنے کا فیصلہ، اپنے پیغامات محفوظ کرلیں

 گیلکسی واچ 9 گریفائٹ اور کریم رنگوں میں پیش کی جائے گی، جبکہ پریمیم ڈیزائن کی حامل ’واچ الٹرا 2‘ کو 2 منفرد فنشز اور میچنگ سٹریپس (پٹے) کے ساتھ لایا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ان واچز میں صحت، فٹنس اور سافٹ ویئر کے انتہائی جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

اگرچہ سام سنگ نے ابھی تک باضابطہ طور پر ان پروڈکٹس کے ناموں کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن 22 جولائی کو لندن میں ہونے والے ایونٹ میں انھی ڈیوائسز کی رونمائی یقینی مانی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp