اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد پولیس نے ’اسلحہ سے پاک اسلام آباد‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نون کے علاقے سے ایک مبینہ اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آٹو میٹک مشین گنز، کلاشنکوف، پستول اور ریوالور سمیت بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ’اسلحہ سے پاک اسلام آباد‘ مہم کے تحت تھانہ نون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث مبینہ اسلحہ ڈیلر شاہ صاحب جان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 آٹو میٹک مشین گنیں، ایک کلاشنکوف، 30 بور کے 2 پستول اور ایک ریوالور برآمد کیا گیا، جسے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پولیس ٹیمیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کے احکامات پر ’اسلحہ سے پاک اسلام آباد‘ مہم کے تحت شہر بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی