ہرن نے قدیم نوادرات کی دکان میں گھس کر تباہی مچا دی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست الاباما میں ایک ہرن شیشے کی سامنے والی کھڑکی توڑ کر قدیم نوادرات کی دکان میں گھس آیا، جس کے نتیجے میں دکان اور سامان کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص یا ہرن زخمی نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 42 منٹ پر شہر ڈوتھن  میں واقع بلو ڈیزی اینٹیک  نامی دکان میں پیش آیا۔ دکان انتظامیہ نے واقعے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں ٹوٹا ہوا شیشہ اور بکھرا ہوا سامان دیکھا جا سکتا ہے۔

دکان کی مالک میری کے فلائیڈ نے بتایا کہ ہرن اندر داخل ہونے کے بعد قدیم نوادرات کے ایک اسٹال کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ اسی دوران ایک حاضر دماغ ملازم نے دکان کا دروازہ کھول دیا، جس کے ذریعے ہرن باہر نکل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دکان اور نوادرات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی گاہک، ملازم یا ہرن کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

واقعے کے باوجود دکان معمول کے مطابق کھلی رہی، تاہم احتیاطی طور پر گاہکوں کو مرکزی دروازے کے بجائے دوسرے راستے سے اندر آنے کی ہدایت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر