کرپٹو کرنسی جائز ہے، ریاستی پالیسی کے ساتھ ہیں، چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کرپٹو کرنسی کو شرعی طور پر جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں وہ 13 ماہ قبل فتویٰ جاری کرچکے ہیں۔

کرپٹو کرنسی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد سیلانی ہیڈ آفس کراچی میں مولانا بشیر فاروق قادری کی زیرصدارت منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہرین اور رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں، مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ

اجلاس کے دوران کرپٹو کرنسی کے شرعی اور قانونی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق مختلف آرا کا ازسرِ نو جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے جواز سے متعلق فتویٰ 13 ماہ قبل جاری کرکے اسلامی نظریاتی کونسل، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھی ارسال کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سے اہم ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں کی شرعی حیثیت پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ریاستی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک کرپٹو کرنسی کے ذریعے لین دین کر رہے ہیں۔

’۔۔۔ لہٰذا اس شعبے میں پیش رفت کو موجودہ عالمی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر