کرپٹو کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں، مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور دارالعلوم کراچی کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے اشیا کی خرید و فروخت شریعت کی رو سے جائز نہیں۔

فتویٰ کے مطابق اب تک ماہرین کی آراء اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر کرپٹو کرنسی کو شریعت میں مال قرار نہیں دیا جا سکتا، بلکہ یہ محض ایک اکاؤنٹ میں درج فرضی اعداد و شمار کا ریکارڈ ہے۔ اسی بنیاد پر کرپٹو کرنسی، خواہ یو ایس ڈی ٹی (Tether) ہو یا کوئی اور کرپٹو ٹوکن، اس کے ذریعے اشیا کی خرید و فروخت شرعاً درست نہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی

مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش اس فتویٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتویٰ واقعی مفتی تقی عثمانی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

فتویٰ ایک شہری کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا، جس نے بتایا تھا کہ اس نے 2 کتابیں کرپٹو ٹوکن اور یو ایس ڈی ٹی کے ذریعے خریدی ہیں اور دریافت کیا تھا کہ آیا یہ خریداری شرعاً درست ہے یا نہیں، اور اگر نہیں تو اسے کیا کرنا چاہیے۔

سوال میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ ایک ایسے شخص سے تعلیمی کورس خریدنے کا کیا حکم ہے جو اس کورس کو فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ سوال کنندہ کے مطابق کورس کے اصل مالک نے اس کی نقل، ذخیرہ یا دوبارہ فروخت کی اجازت نہیں دی تھی، لیکن فروخت کنندہ نے اس کی کاپی محفوظ کرکے اسے دوسرے افراد کو فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔ سوال کرنے والے نے بتایا کہ اس نے بھی یہ کورس کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریدا اور شرعی رہنمائی طلب کی۔

مزید پڑھیں:کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟

فتویٰ میں ہدایت کی گئی کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریدی گئی کتابیں فروخت کنندہ کو واپس کر دی جائیں، کیونکہ یہ خریداری شرعاً درست نہیں۔ اسی طرح غیر مجاز ذریعے سے حاصل کیا گیا تعلیمی کورس بھی جائز نہیں، کیونکہ یہ شرعی حکم کے ساتھ ساتھ قانونی خلاف ورزی بھی ہے۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ ایسے کورس سے کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھایا جائے اور اگر وہ ڈیجیٹل صورت میں موجود ہے تو اسے مستقل طور پر حذف کر دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں