سعودی عرب: العلا میں صدیوں پرانی عمارتوں کو نئی زندگی مل گئی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے صوبہ ’العلا‘ میں تاریخی اور ورثے کی حامل عمارتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے انہیں ثقافتی، سیاحتی اور معاشی سرگرمیوں کے فعال مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، تاکہ ان کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے انہیں جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 700 سال سے زائد قدیم تاریخ رکھنے والا العلا کا اولڈ ٹاؤن اس منصوبے کی نمایاں مثال ہے۔ اس تاریخی علاقے میں مٹی اور پتھر سے تعمیر کی گئی سینکڑوں عمارتیں، قدیم مساجد، بازار اور تنگ گلیاں موجود ہیں۔ بحالی کے منصوبے کے تحت تاریخی چوکوں اور گزرگاہوں کو ازسرِنو آباد کیا گیا ہے، جہاں اب دکانیں، کیفے، ریستوران، روایتی دستکاری کے مراکز اور آرٹ گیلریاں قائم ہیں۔

اسی طرح دار تنطورہ  منصوبے کے تحت متعدد تاریخی گھروں کی اصل طرزِ تعمیر کو محفوظ رکھتے ہوئے انہیں ایک پائیدار اور منفرد ہوٹل میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا نام  تنطورہ سے لیا گیا ہے، جو ماضی میں العلا کے باشندے زرعی موسموں کا تعین کرنے کے لیے بطور دھوپ گھڑی استعمال کرتے تھے۔

علاوہ ازیں، الحجر  میں واقع تاریخی حجاز ریلوے اسٹیشن کو بھی محفوظ کر کے ایک ہوٹل کمپلیکس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ موجود تاریخی نخلستان کی زرعی شناخت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ مٹی کی دیواروں اور قدیم گزرگاہوں کی بحالی روایتی تعمیراتی مواد سے کی گئی ہے۔

رائل کمیشن فار العلا کا کہنا ہے کہ وہ ورثے کے تحفظ کے لیے اپنے جاری پروگراموں کے ذریعے تاریخی مقامات کو ثقافتی شناخت، سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کا اہم ستون بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ماضی کی یہ تاریخی یادگاریں موجودہ دور میں بھی فعال کردار ادا کرتی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر