مال دینا آسان، جان دینا مشکل کام ہوتا ہے، گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید، بیان واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اپنے حالیہ متنازع بیان کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ ’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہید ایک آفاقی لفظ ہے اور وطنِ عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے غازی اور شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، جن کے شانہ بشانہ پوری قوم متحد کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے بیان پر شاید اب ندامت ہو رہی ہو گی، لہٰذا اگر کبھی زبان پھسل جائے تو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بات واپس لے لینی چاہیے۔

جان دینا سب سے مشکل کام ہے

گورنر سندھ نے شہدا کے عظیم مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  ’مال لینا اور کسی بات کو مان لینا بہت آسان ہے، لیکن وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے۔‘

انہوں نے مذہبی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کا رتبہ انتہائی بلند ہے اور قرآنِ پاک میں بھی شہید کو مردہ کہنے سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی وقار، سلامتی اور عزت ہم سب کے لیے مقدم ہونی چاہیے۔

سخت ترین حالات میں فوج کے جوانوں کی خدمات

پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوان وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ایسے کٹھن اور سنگلاخ پہاڑوں، گھنے جنگلوں اور موسم کی سخت ترین پامالیوں کو برداشت کرتے ہیں جہاں عام انسان کا جانا تو دور کی بات، سوچنا بھی محال ہے۔

مزید پڑھیں:فوج سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اسلام آباد کے شہریوں نے مسترد کردیا

انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایک امن پسند اور رواداری کا داعی ملک ہے اور اس کا وجود رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔

علما کا کردار اور امن کا پیغام

پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے۔ انہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید مؤثر اور بہتر انداز میں پھیلانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، تاکہ ملک کو انتشار اور نفرت انگیز بیانیوں سے بچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلہ جاری، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسٹیڈیم میں موجود

ٹی20 کے بعد بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ