کوئٹہ: ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال، واٹر کینن سلامی پیش

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والی ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایئر کی کراچی سے تربت، کوئٹہ، بہاولپور اور اسلام آباد کے لیے سروس شروع

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔

پرواز کی آمد کے بعد سی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ منیجر نے شرکا کو ساؤتھ ایئر کے فضائی آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ساؤتھ ایئر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی فضائی سروسز کے آغاز سے بلوچستان میں فضائی رابطوں کو فروغ ملے گا اور ملک کے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد سکھر فضائی رابطہ مزید مضبوط، ایئر سیال کی نئی پرواز کا آغاز

تقریب کے اختتام پر ساؤتھ ایئر کی افتتاحی پرواز کوئٹہ سے تربت کے راستے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار