مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں وحدت، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

کراچی کے معروف تعلیمی ادارے جامعۃ الرشید میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علما اور مشائخ نے ایک ہی امام کی اقتدا میں نمازِ مغرب ادا کر کے اتحادِ امت کی ایک روشن مثال قائم کر دی ہے۔

اتحادِ امت کا عملی مظاہرہ

یہ اجتماع قومی پیغام امن کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا، جس کا مرکزی مقصد ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری اور امامِ مسجد نبوی کے درمیان ملاقات، وسیع تر اتحاد امت کی ضرورت پر زور

مختلف مسالک کے جید علما کی ایک ساتھ صف بندی اور ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی نے ملک دشمن عناصر کے لیے وحدت کا پیغام دیا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کے تحفظ میں تمام دینی طبقات ایک پیج پر ہیں۔

یہ وحدت کی نئی شروعات ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

اس موقع پر کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حکومتِ پاکستان اور چیئرمین پاکستان علما  کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ’انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے یہ اتحاد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان شا اللہ قوم مستقبل میں بھی اس طرح کے اتحاد کے مناظر دیکھتی رہے گی۔

قیامِ امن کے لیے عزمِ نو

اس تقریب کے شرکا نے ملک میں امن و امان کے قیام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی یومِ عرفہ پر امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا

سماجی و مذہبی حلقوں نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ہی معاشرے سے نفرتوں کو مٹا کر برداشت اور رواداری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر