وزیراعظم شہباز شریف کی یومِ عرفہ پر امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے حج 1447 ہجری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امتِ مسلمہ اور فریضۂ حج ادا کرنے والے تمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حج کا یہ روح پرور اور بابرکت دن عبادت گزاروں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے۔

مزید پڑھیں:خطبۂ حج میں تقویٰ، اتحادِ امت اور بھائی چارے پر زور، عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں اور مسلمانوں کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسلامی اقدار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی توفیق دے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حج کا عظیم اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ محبت، ایثار اور باہمی تعاون ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا اصل راز ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حج کی ان بابرکت ساعتوں میں پاکستان دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کے موقع پر میدان عرفات میں عازمین کے لیے شاندار انتظامات

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرے تاکہ انسانیت کی فلاح اور اجتماعی بھلائی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’حج مبارک‘ کہتے ہوئے امتِ مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں