’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کا آغاز، 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، مریم نواز

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، کیونکہ اپنا گھر مکینوں کو تحفظ اور اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم

انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے درد کو بخوبی سمجھتی ہیں اور اس المناک سانحے پر شدید غمزدہ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے آغاز کے بعد پنجاب بھر میں کسی خاندان کے گھر کی چھت کمزور نہیں رہے گی کہ اس کی خوشیاں چھین سکے۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ حکومت پنجاب ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کاہنہ سانحے کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’اپنا گھر، محفوظ گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ان کے مطابق، یہ قرض 9 سال کی مدت کے لیے دیا جائے گا تاکہ کم آمدنی والے خاندان آسان شرائط پر اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام شہریوں کو رہائش کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع دینا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے ایسے اقدامات جاری رکھے گی جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی