شبیر احمد کا معاملہ برطانیہ کا اندرونی مسئلہ، پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دفتر خارجہ

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان نے روچڈیل جنسی استیصال اسکینڈل کے مرکزی مجرم شبیر احمد کو ملک بدر کر کے پاکستان بھیجنے کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ معاملہ مکمل طور پر برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شبیر احمد ایک برطانوی شہری ہے، اس کی پرورش اور جرائم برطانیہ میں ہوئے، اس لیے اس معاملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بچوں کے جنسی استیصال کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی نسل، مذہب یا قومیت سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ روچڈیل جنسی استیصال کیس کا مرکزی مجرم شبیر احمد ایک برطانوی شہری ہے، جس نے اپنی پوری بالغ زندگی برطانیہ میں گزاری، وہیں اس کی پرورش ہوئی اور وہیں برطانوی عدالت نے اسے جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزا سنائی۔ اس کی رہائی، قانونی حیثیت یا مستقبل سے متعلق تمام فیصلے برطانوی حکام کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر برطانیہ کا داخلی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی پیدائش سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اس کی پرورش کہاں ہوئی اور اس کی شخصیت کن حالات میں تشکیل پائی۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد کے سنگین جرائم اس بات کے متقاضی ہیں کہ ان کے اسباب کا جائزہ برطانیہ کے اندر لیا جائے، نہ کہ اس کی ذمہ داری بیرونی عوامل پر ڈالی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

برطانوی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 1971 کے امیگریشن قانون میں ترمیم کر کے سنگین جرائم میں ملوث ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کی راہ ہموار کرے گی، تاہم موجودہ قانون کے تحت شبیر احمد کو پاکستان بھیجنے کے لیے اسلام آباد کی رضامندی ضروری ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شبیر احمد یا دیگر ملزمان کے تبادلے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار