کالام میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، 7 افراد زد میں آگئے، 6 کو بچا لیا گیا، ایک لاپتا

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سوات کے سیاحتی علاقے کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث 7 افراد اس کی زد میں آگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

سوات کے علاقے کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث 7 افراد اس کی زد میں آگئے، جن میں سے 6 کو ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کالام کے علاقے مٹلتان میں پیش آیا، جہاں گلیشیئر اچانک ٹوٹنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جس کے دوران 6 افراد کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 3 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک لاپتا شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp