فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل منعقدہ ایک تقریب کے دوران اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے کی تقریر میں ہجوم کی جانب سے بار بار مداخلت پر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی واضح طور پر ناخوش دکھائی دیے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل منعقدہ ایک تقریب میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ ہجوم نے شور مچانا شروع کر دیا، جس سے ان کی گفتگو بار بار متاثر ہوئی۔
While Messi and his Argentina teammates were taking forever with interviews, coach Lionel Scaloni lost his patience and went to call them… just watch Messi’s reaction 😂🤣 pic.twitter.com/ldItRdjEfB
— Cleverly 💐 (@Cleverlydey4u) July 14, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی کو اس رویے پر واضح طور پر ناراض دیکھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ میسی نے اس موقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ان کے تاثرات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
صورتحال کے باوجود اسپین کے کوچ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن سے دوسروں کی بات احترام سے سننے کی تربیت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ اپنی جگہ اہم ہے، لیکن باہمی احترام اور کھیل کے آداب کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:تمام فیفا ورلڈ کپ دیکھنے والی بزرگ مداح کو میسی کی جرسی کا تحفہ
اس موقع پر لوئس ڈی لا فوئنٹے نے ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کو ایک شاندار مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیمیں بہترین صلاحیتوں کی حامل ہیں اور ان کا اندازِ کھیل ایک دوسرے سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کو اعلیٰ معیار کی فٹبال دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپین 2010 کے بعد اپنا دوسرا عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ ارجنٹائن مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا ہدف رکھتا ہے۔ اسپینش کوچ نے نوجوان اسٹار لامین یامال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موازنہ میسی سے کرنے کے بجائے انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔














