سپریم کورٹ: عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت سے متعلق دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

درخواستیں مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا، جس کے بعد اب کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں