سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹس بنانے میں استعمال ہونے والی پروگرامنگ زبان ’پی ایچ پی‘ میں سیکیورٹی کی 2 سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک کے سرکاری اداروں اور سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ بعض اداروں نے حفاظتی اقدام کے طور پر اپنی ویب سائٹس عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ نے سرکاری ویب سروسز عارضی طور پر بند کر دی ہیں، جبکہ نیدرلینڈز کے سائبر سیکیورٹی ادارے نے بھی اپنی ویب سائٹ آف لائن کر دی۔ نیدرلینڈز کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی ویب سائٹ بھی دستیاب نہیں رہی۔ اس کے علاوہ ایڈنبرا سٹی کونسل اور بی بی سی کے بعض پروگراموں، جن میں ’ڈاکٹر ہو‘ اور ’دی ٹریٹرز‘ شامل ہیں، کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں۔ وکی پیڈیا کی منتظم تنظیم نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت اپنے بعض نظام عارضی طور پر بند کرنے کی تصدیق کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی، برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر اور یورپی و آسٹریلوی سائبر سیکیورٹی اداروں نے متعلقہ تنظیموں کو سافٹ ویئر کی حفاظتی اپ ڈیٹ فوری نصب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر خامی دور کرنا ممکن نہ ہو تو متاثرہ نظام کو مکمل تحفظ ملنے تک آف لائن رکھنے پر غور کیا جائے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی وِز کے مطابق ان خامیوں کا پتا مصنوعی ذہانت کی مدد سے چلا۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ ان خامیوں سے انٹرنیٹ کی تقریباً 70 فیصد ویب سائٹس متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم بی بی سی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس تناسب کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

رپورٹ کے مطابق یہ خامیاں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سامنے نہیں آ سکیں۔ ان کے افشا ہونے کے بعد پی ایچ پی فاؤنڈیشن نے حفاظتی اپ ڈیٹ جاری کی، تاہم تازہ ترین ورژنز کے لیے ہی اپ ڈیٹ دستیاب ہونے کے باعث پرانے ورژن استعمال کرنے والے اداروں کو سافٹ ویئر اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان خامیوں سے ہیکرز کو ویب سرورز کی فائلوں یا ڈیٹا بیس تک رسائی اور نقصان دہ سافٹ ویئر نصب کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے چیف ٹیکنالوجی افسر نے بھی ابتدائی حملوں کے آثار سامنے آنے کی اطلاع دی ہے۔

پی ایچ پی ویب سائٹس اور آن لائن نظام چلانے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے، اس لیے ماہرین نے اداروں کو اپ ڈیٹ نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نظاموں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی کمپنیوں کا پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کا عزم

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

پاکستان میں تانبے، سونے، لیتھیم اور دیگر اہم معدنیات کی تلاش تیز، عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟