حج 2027 کے لیے رجسٹریشن جاری، 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ عازمین کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 سے 2030 تک کے عازمین حج کے لیے جاری رجسٹریشن مہم سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت کے مطابق رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں سے 2 لاکھ 46 ہزار عازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 94 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔

صوبائی سطح پر جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 56 ہزار عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ سندھ سے ایک لاکھ، خیبرپختونخوا سے 51 ہزار، اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 2 ہزار 600 اور گلگت بلتستان سے ایک ہزار 200 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی آن لائن وصولی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد رجسٹرڈ عازمین مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی ادائیگیاں کر سکیں گے۔

ترجمان نے رجسٹرڈ عازمین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات، رہنمائی یا معاونت کے لیے ’پاک حج‘ ایپ یا وزارت کی حج ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

وزارت نے درخواست گزاروں پر زور دیا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران فراہم کیے گئے تمام کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں، جبکہ گروپ رجسٹریشن کی صورت میں صرف خاندان کے افراد کو ہی ایک گروپ میں شامل کیا جائے تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار