کینیڈا میں ٹِک سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ایناپلاسموسس میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کردیا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ٹِک (Ticks) کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری ایناپلاسموسس (Anaplasmosis) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ماہرین نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ نامعلوم بخار کے مریضوں میں لائم بیماری (Lyme disease) کے ساتھ ایناپلاسموسس کے امکان کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی 25ویں سالگرہ: ون ڈیزل کا پال واکر کو خراجِ تحسین، کانز میں جذباتی مناظر

یہ انتباہ کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل (CMAJ) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا، جس میں مشرقی اونٹاریو کے 79 سالہ شخص کا کیس بیان کیا گیا۔ مریض کو بلیک لیگڈ ٹِک (Blacklegged Tick) کے ممکنہ کاٹنے کے بعد بخار، سردی لگنے اور شدید کمزوری کی شکایت ہوئی۔ بعد ازاں اینٹی بائیوٹک ڈوکسی سائیکلین (Doxycycline) سے علاج کے بعد اس کی صحت بہتر ہوگئی، جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے ایناپلاسموسس کی تصدیق ہوئی۔

تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر مائیکل کوون کے مطابق یہ بیماری اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سامنے آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلے تک اسپتالوں میں اس انفیکشن کا سامنا شاذ و نادر ہی ہوتا تھا، تاہم اب یہ طبی عملے کے لیے ایک اہم تشویش بن چکی ہے۔

کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق بلیک لیگڈ ٹِک کی تعداد مانیٹوبا سے مشرق کی جانب، خصوصاً اونٹاریو، کیوبیک اور نووا اسکاٹیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی کے ساتھ اس بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی مریض میں ایناپلاسموسس کا شبہ ہو تو لیبارٹری رپورٹ کا انتظار کیے بغیر فوری علاج شروع کیا جائے، کیونکہ بروقت علاج سے پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

صحت کے ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معمول کے مطابق بیرونی سرگرمیاں جاری رکھیں، تاہم احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔ ان میں حشرات سے بچاؤ کے اسپرے کا استعمال، مکمل آستین والے کپڑے پہننا اور جنگلات یا گھاس والے علاقوں سے واپسی پر جسم کا اچھی طرح معائنہ کرنا شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جسم سے ٹِک کو جلد از جلد ہٹا دیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر