مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ایک منفرد ویڈیو نے ایک جوڑے کی محبت کی کہانی کو مختلف ادوار اور خیالی دنیاؤں میں پیش کرکے شادی کا یادگار تحفہ بنا دیا۔ ویڈیو دیکھ کر دلہن بھی حیران رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انسان کو چھوڑ کر اے آئی کا انتخاب، خاتون نے ورچوئل ساتھی سے شادی کرلی
رپورٹس کے مطابق قازقستان کے ایک جوڑے کو ان کے دوستوں نے شادی کے موقع پر یہ خاص تحفہ دیا۔ دوستوں نے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی فلم تیار کی جس میں دلہا اور دلہن کو مختلف زمانوں میں ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو کا آغاز ایک قدیم جنگی منظر سے ہوتا ہے، جہاں دونوں کردار ایک دوسرے سے جڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے بعد کہانی مختلف تاریخی ادوار اور تصوراتی مناظر سے گزرتی ہے، یہاں تک کہ آخر میں وہ لمحہ دکھایا جاتا ہے جب دونوں حقیقی زندگی میں پہلی مرتبہ ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں
اس منفرد انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جہاں لوگوں نے اسے شادی کے لیے تخلیقی اور جذباتی تحفہ قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق شادیوں میں اے آئی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جہاں لوگ یادگار لمحات کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کا سہارا لے رہے ہیں۔














