آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمین کی پولنگ مکمل، 24,040 ووٹ کاسٹ

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، جس میں 24 ہزار 40 ملازمین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ کا عمل 20 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں پرامن ماحول میں جاری رہا۔

پولنگ کے دوران سیکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولنگ عملے کی ووٹنگ سے آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات ختم، نواز شریف انتخابی دنگل سجانے کو تیار

اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر کی 3 ڈویژنز کے 8 اضلاع میں مجموعی طور پر 24 ہزار 40 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

راولاکوٹ ڈویژن کے 2 اضلاع کی 4 قانون ساز اسمبلی نشستوں پر 4 ہزار 278 سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈالے، جبکہ میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کی 13 قانون ساز اسمبلی نشستوں پر 12 ہزار 41 ملازمین نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع کی 9 قانون ساز اسمبلی نشستوں پر 7 ہزار 721 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

پولنگ کے اختتام پر تمام سیل شدہ بیلٹ باکسز اور دیگر انتخابی سامان مقررہ ضابطہ کار کے مطابق متعلقہ ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔

ان ووٹوں کی گنتی اور سرکاری نتائج کا اعلان عام انتخابات کے لیے مقررہ پولنگ کے روز دیگر ووٹوں کے ساتھ کیا جائے گا۔

پولنگ کے موقع پر مختلف حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے انتخابی کیمپ بھی قائم کیے، جہاں ووٹرز کی رہنمائی اور انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

انتخابی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کا کامیابی اور پرامن انداز میں مکمل ہونا آزاد جموں و کشمیر میں منظم، شفاف اور آزادانہ عام انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ان کے مطابق سرکاری ملازمین کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا جانا انتخابی نظام پر اعتماد اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر