متحدہ مدارس کونسل پاکستان کا پاک فوج اور شہدا کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے توہین آمیز بیانات سے اعلان لاتعلقی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ مدارس کونسل پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسوب حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج اور شہداءِ وطن کے خلاف کسی بھی توہین آمیز بیان سے دینی مدارس، دینی وفاقات اور تعلیمی بورڈز کا کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:مال دینا آسان، جان دینا مشکل کام ہوتا ہے، گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید، بیان واپس لینے کا مطالبہ

متحدہ مدارس کونسل پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد اصغر قادری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام دینی وفاق، مدارس اور بورڈز کے مشترکہ پلیٹ فارم ’متحدہ مدارس کونسل پاکستان‘ کی مجلسِ عاملہ کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاک فوج اور شہداء کے حوالے سے دیے گئے بیانات سے کونسل کا کوئی تعلق نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس، علما، مشائخ اور طلبا افواجِ پاکستان اور شہداءِ وطن کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دینی مدارس کے نظریاتی، فکری اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ، امن، اعتدال، اتحاد اور قومی استحکام کے لیے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ شہداء کی قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے سرمایۂ افتخار ہیں، اس لیے ان کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی بیانات قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:شہدا کی تضحیک ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

متحدہ مدارس کونسل نے واضح کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے یہ مؤقف کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے اختیار کیا ہے تو وہ ان کا ذاتی اور سیاسی مؤقف ہے، جس کی دینی وفاقات، مدارس اور متحدہ مدارس کونسل پاکستان تائید نہیں کرتی۔

اعلامیے میں تمام دینی وفاقوں، مدارس، اساتذہ اور طلبا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قومی یکجہتی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں اور افواجِ پاکستان اور شہداءِ وطن کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں