کراچی سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتا، اہلخانہ نے بازیابی کے لیے پولیس سے رجوع کرلیا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد جنجھی کے لاپتا ہونے پر اہلخانہ نے ان کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس سے رجوع کرلیا۔

اہلخانہ کی جانب سے سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس جاوید عالم اوڈھو کو دی گئی درخواست کے مطابق فیاض احمد جنجھی 20 جولائی کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے سے لاپتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، نادرا افسر گرفتار

درخواست میں بتایا گیا کہ اہلِ خانہ نے ان سے مسلسل رابطے کی کوشش کی، تاہم ان کا موبائل فون بند ملا۔ بعد ازاں ان کے دفتر سے معلوم ہوا کہ وہ پیر کی شام تقریباً چھ بجے عائشہ منزل میں واقع نادرا دفتر سے روانہ ہوئے تھے، لیکن گھر نہیں پہنچے۔

اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ فیاض احمد جنجھی یا خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، لہٰذا پولیس فوری طور پر ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار

لاپتا افسر کے بڑے بھائی ریاض سہیل کے مطابق سندھ کے آئی جی پولیس نے معاملہ سینٹرل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عمران خان کے سپرد کر دیا ہے۔

ادھر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی فیاض احمد جنجھی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر