منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے میں ضمنی چالان عدالت میں جمع

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے میں انسداد دہشتگردی شعبے نے عدالت میں ضمنی چالان جمع کرا دیا۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف 21 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔ انمول کو رواں سال مئی میں منشیات رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: انمول پنکی گینگ کے 2 مبینہ کارندے گرفتار، میتھ اور کوکین برآمد

تفتیشی افسر محمد منصور کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی چالان میں بتایا گیا کہ 2018 میں اختر کالونی سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں انمول کا بھائی ناصر بھی شامل تھا۔ ملزمان سے بڑی مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزم میسر علی نے بتایا کہ اسے ایک اور ملزم عامر نے بتایا تھا کہ وہ ‘میڈم پنکی’ کے لیے کام کرتا ہے اور عامر نے فون پر انمول سے رابطہ بھی کیا تھا۔

تفتیشی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ انمول کی ہدایت پر وہ کراچی بھر میں منشیات فراہم کرتے تھے۔ چالان کے مطابق منشیات کی ایک گرام قیمت 12 ہزار سے 15 ہزار روپے مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

تفتیشی افسر کے مطابق انمول سے خواتین جیل میں تفتیش کی گئی جہاں وہ زیر حراست ہے، اور چالان کے مطابق اس نے مبینہ طور پر منشیات نیٹ ورک کی سربراہ ہونے کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسے اس مقدمے میں بھی گرفتار کیا گیا۔

چالان میں مزید کہا گیا کہ ناصر نے پولیس کو بتایا کہ انمول اس کی حقیقی بہن ہے، جبکہ خاندان کے دیگر افراد ناراضی کے باعث لاہور منتقل ہو چکے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں تفتیشی افسر سمیت 14 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

انمول عرف پنکی کو گارڈن تھانے میں درج منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہونے کا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی نے منشیات فروش انمول پنکی پر ڈراما بنانے کی مخالفت کردی، وجہ کیا بتائی؟

اس معاملے نے اس وقت توجہ حاصل کی جب انمول کو بغیر ہتھکڑی عدالت لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ گرفتاری کے بعد وہ سخت پولیس سکیورٹی میں عدالت پیش ہوتی رہی ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران انمول نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس اس پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور دیگر بااثر افراد کے نام لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار