کمانے والی خواتین عاجزی اختیار کریں، احترام دونوں طرف سے ہونا چاہیے : نورین گلوانی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ نورین گلوانی نے کہا ہے کہ مالی طور پر خودمختار ہونے کے بعد خواتین کو خود پسندی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جبکہ مردوں کو بھی خواتین کے ساتھ احترام اور اچھے رویے سے پیش آنا چاہیے تاکہ وہ خود کو دباؤ کا شکار محسوس نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نورین گلوانی شادی کرنے کے لیے بے تاب، دُلہے کی خوبیاں بھی گِنوا دیں

ایک حالیہ انٹرویو میں نورین گلوانی نے کہا کہ بعض اوقات برسوں کی سماجی پابندیوں کے بعد جب خواتین کمانا شروع کرتی ہیں تو ان میں یہ احساس پیدا ہو جاتا ہے کہ اب کوئی انہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، چاہے بات درست ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرد خواتین کے ساتھ عزت اور نرمی سے پیش آئیں تو ایسے حالات پیدا ہی نہیں ہوں گے۔ خواتین صرف اتنا چاہتی ہیں کہ ان سے احترام کے ساتھ بات کی جائے، انہیں دبایا نہ جائے۔

صحیح ساتھی نہ ملنے تک شادی نہیں کروں گی

شادی سے متعلق سوال پر نورین گلوانی نے کہا کہ وہ اس وقت تک شادی نہیں کریں گی جب تک انہیں اپنی سوچ سے ہم آہنگ مناسب شریکِ حیات نہیں مل جاتا۔ ان کے مطابق وہ مختلف لوگوں سے مل کر ان کی سوچ کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں، مگر ابھی تک انہیں ایسا شخص نہیں ملا۔

20 کی دہائی خود کو جاننے کا وقت ہے

اداکارہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ زندگی کی بیس سے30 سال کی عمر صرف معاشرتی توقعات پوری کرنے کے لیے نہیں بلکہ خود کو سمجھنے اور اپنی شخصیت دریافت کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ نوجوانوں کے لیے ایک مخصوص راستہ طے کردیتا ہے، لیکن ہر انسان کی شخصیت کے کئی پہلو ہوتے ہیں جنہیں جاننا ضروری ہے۔

قدرت کے قریب زندگی گزارنے کی خواہش

نورین گلوانی نے کہا کہ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے بچوں کی پرورش قدرتی ماحول میں کریں، نہ کہ کسی بڑے شہر میں جہاں بچے ہر وقت اسکرینوں کے عادی ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو ان کی اس سوچ سے اتفاق کرتا ہو۔

صحافت سے اداکاری تک کا سفر

نورین گلوانی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بیرون ملک صحافت اور نشریات کی تعلیم حاصل کی تھی، تاہم بعد میں احساس ہوا کہ یہ شعبہ ان کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتا، جس کے بعد انہوں نے اداکاری اور خاص طور پر تھیٹر کا رخ کیا۔

انہوں نے تھیٹر کو اپنی سب سے بڑی فنکارانہ محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیج پر ہر لمحہ فوری فیصلے کرنا پڑتے ہیں اور اداکار کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا تنازعات سے دور رہتی ہوں

اداکارہ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازعات میں حصہ لینے سے گریز کرتی ہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی کچھ کہتا ہے تو ضروری نہیں کہ ہر بات کا جواب دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے خوبیاں بتادیں

گلوکار فلک شبیر کے خواتین کے لباس سے متعلق متنازع بیان پر انہوں نے کہا کہ وہ اس رائے سے اتفاق نہیں کرتیں، لیکن ان کے خیال میں عوامی ردعمل سے ہمیشہ مثبت تبدیلی نہیں آتی۔

نورین گلوانی نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ انسان کو زندگی میں وقفہ لینا چاہیے، معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور وہی کام کرنا چاہیے جس سے حقیقی خوشی حاصل ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں مزید تھیٹر پروڈکشنز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار