گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کا کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی جبکہ Texas School for the Deaf نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی توثیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے فٹبال لیجنڈ کیون کیگن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اسکول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیلی ہوٹل کی اچانک وفات پر ادارہ گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے۔ بیان میں اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

کیلی ہوٹل نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم Godzilla vs. Kong میں جیا نامی ایک بہری یتیم بچی کا کردار ادا کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ فلم میں ان کے کردار اور دیوہیکل بندر کونگ کے درمیان جذباتی تعلق کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

2021 میں کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیلی نے بتایا تھا کہ بولے جانے والے مکالموں کو امریکی اشاروں کی زبان (ASL) میں منتقل کرنا ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اسکرپٹ یاد کرنے اور اپنے مکالموں کو اشاروں کی زبان میں ادا کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی لیکن اصل مشکل بولے جانے والے جملوں کو ASL میں منتقل کرنا تھی کیونکہ اس زبان میں جملوں کی ساخت مختلف ہوتی ہے۔ بعض اوقات پروڈیوسر اور ہدایت کار کہتے تھے کہ یہ درست نہیں حالانکہ مترجم میرے اشاروں کا درست مفہوم بیان کر رہا ہوتا تھا۔ ایک موقع پر ASL کے ترجمے کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی جس سے شوٹنگ میں تاخیر ہوئی لیکن بعد میں وہ ہماری بات سمجھ گئے‘۔”

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثہ، ابتدائی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

انہوں نے 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم Godzilla x Kong: The New Empire میں بھی یہی کردار نبھایا جس پر انہیں Saturn Awards میں بہترین نوجوان اداکارہ کی نامزدگی بھی ملی۔

کیلی ہوٹل کا تعلق کئی نسلوں پر مشتمل ایک ایسے خاندان سے تھا جہاں افراد سماعت سے محروم تھے۔ 2021 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کے مکالموں کو امریکی اشاروں کی زبان (ASL) میں ڈھالنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم انہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت سے اس کردار کو حقیقت کے قریب پیش کیا۔

کیلی ہوٹل کی اچانک وفات پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور فلمی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی پالیسیوں سے کتنے وفادار ہیں؟ امریکا نے نیٹو اتحادیوں سے سوالات پوچھ لیے

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی