جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی شہرۂ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں پیر کے روز اچانک انتقال کر گئے۔

ان کے اہل خانہ نے اسی روز جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔

سیم نیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال اچانک اور غیر متوقع تھا، تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ وہ وفات کے وقت کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے متعلق پوسٹ لائک کرنے پر کام سے برطرف کیا گیا، ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل کا دعویٰ

بیان کے مطابق سیم نیل نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آخری سانس لی، اہل خانہ نے ان کی دیکھ بھال کرنے والے نجی اسپتال کے طبی عملے کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم نیل نے 1993ء کی بلاک بسٹر فلم جراسک پارک میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 2023 میں شائع ہونے والی اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا تھا کہ وہ تیسرے درجے کے نان ہاجکن لِمفوما میں مبتلا تھے اور ممکنہ طور پر زندگی کے آخری مرحلے سے گزر رہے تھے۔

تاہم رواں برس اپریل میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ علاج کے بعد وہ خون کے سرطان سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیم نیل نے بیماری کا مقابلہ بھی اسی وقار، مزاح اور عزم کے ساتھ کیا جس نے ان کی ہر اداکاری کو یادگار بنایا۔

’انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ خدا انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔‘

سیم نیل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1970ء کی دہائی میں کیا تھا اور کئی دہائیوں پر محیط اپنے سفر میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں درجنوں یادگار کردار ادا کیے۔

ان کی نمایاں تخلیقات میں جراسک پارک، پیکی بلائنڈرز، دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر اور دی پیانو شامل ہیں۔

اداکاری کے علاوہ سیم نیل نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے خوبصورت علاقے سینٹرل اوٹاگو میں انگور کے باغات کی بھی ملکیت رکھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے