نیدرلینڈز کے طلبا نے شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ایمبولینس تیار کرلی

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیدرلینڈز کی ایندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلبا نے ’اسٹیلا جووا‘ نامی شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ایمبولینس تیار کرلی ہے، جو دور دراز علاقوں میں مریضوں تک طبی سہولتیں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

2 نشستوں والی یہ ایمبولینس 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور دھوپ والے دن 715 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں ایکسرے مشین، ڈیفبریلیٹر، الٹراساؤنڈ، ویکسین کے لیے ٹھنڈا اسٹوریج اور دیگر طبی سہولتیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ’دنیا فلائنگ ایمبولینس کی طرف جارہی جبکہ کراچی میں سائیکل ایمبولینس کا افتتاح ہورہا ہے‘

طلبا کی ٹیم آئندہ ماہ اس پروٹوٹائپ ایمبولینس کو آزمائشی بنیادوں پر کینیا لے جائے گی، جہاں اسے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آزمایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ جدید ایجاد ان علاقوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتی ہے جہاں اسپتالوں تک رسائی انتہائی محدود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار