کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کارگل کے شہداء سے متعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کے بعد شروع ہونے والی بحث نے اب نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

اس بار ردِعمل کسی سیاسی جماعت کی جانب سے نہیں بلکہ ملک بھر کے دینی مدارس، دینی وفاقوں اور تعلیمی بورڈز کی نمائندہ تنظیم متحدہ مدارس کونسل پاکستان کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

کونسل نے اپنی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا مؤقف ان کی جماعت کا سیاسی مؤقف ہے، جس کی نمائندگی نہ دینی مدارس کرتے ہیں، نہ مساجد، نہ علمائے کرام اور نہ ہی متحدہ مدارس کونسل پاکستان۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مدارس ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، قومی استحکام، امن اور اتحاد کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

متحدہ مدارس کونسل نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء اور غازی پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں اور ان کی قربانیوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کونسل کے مطابق شہداء یا قومی اداروں کے خلاف کسی بھی منفی بیانیے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

اس بیان کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ آیا مذہبی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے مؤقف کو ایک ہی نظر سے دیکھا جا سکتا ہے یا دونوں کی اپنی الگ حیثیت اور ذمہ داریاں ہیں۔

وی نیوز نے اس معاملے پر چند شہریوں سے بھی رائے لی۔ بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ اگر متحدہ مدارس کونسل نے اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے تو اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ شہداء کا احترام ہر پاکستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایسے حساس موضوعات پر گفتگو کرتے وقت احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

کچھ شہریوں نے یہ رائے بھی دی کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن قومی معاملات پر ایسی زبان استعمال ہونی چاہیے جو معاشرے میں مزید تقسیم پیدا کرنے کے بجائے سنجیدگی، احترام اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دے۔

ان کے مطابق عوام چاہتے ہیں کہ سیاسی قیادت اپنی توجہ مہنگائی، روزگار، تعلیم اور دیگر عوامی مسائل پر بھی مرکوز رکھے، جبکہ قومی سلامتی جیسے معاملات پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے۔

دوسری جانب بعض مبصرین کے نزدیک متحدہ مدارس کونسل کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دینی وفاق اپنی تنظیمی حیثیت کو سیاسی جماعتوں کے مؤقف سے الگ اور واضح رکھنا چاہتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے پر دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتیں کیا مؤقف اختیار کرتی ہیں اور آیا یہ بحث محض سیاسی بیانات تک محدود رہتی ہے یا اس کے اثرات قومی سطح پر جاری مکالمے پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار