اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ ہفتے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین اور مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ ہفتے ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی بنیادی شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔

ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے ملک میں مہنگائی میں بہتری اور شرح سود میں کمی کے حق میں بڑھتے ہوئے دلائل کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27 جولائی کو متوقع ہے، ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسٹیٹ بینک شرح سود میں پھر سے کمی کرنے جارہا ہے؟

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق 97 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ 27 جولائی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا، جبکہ صرف 3 فیصد نے 100 بیسس پوائنٹس  کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی، محتاط مالیاتی نظم و ضبط، بہتر ہوتی ہوئی کریڈٹ ریٹنگ اور ساختی اصلاحات میں پیش رفت کی بدولت پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مستحکم ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

بزنس ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق دوسری جانب اقتصادی سرگرمیوں کے اہم اشاریوں میں کمزوری اور زرِ گردش میں کمی شرح سود میں نرمی کی گنجائش پیدا کرتی ہے، تاہم حالیہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے غیر یقینی میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شرح سود میں کمی نہ کرنے کی وجہ مستقبل کے خدشات ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

اے کے ڈی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہدف بناتے ہوئے بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں نے عالمی منڈی میں بے یقینی بڑھا دی ہے۔

اس کے علاوہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع سیلاب بھی مہنگائی کے نئے خدشات پیدا کر سکتے ہیں۔ ان عوامل کے پیش نظر ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ اجلاس میں شرح سود برقرار رکھے گا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے قانونی جواز کے بغیر بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بھی اسی نوعیت کی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 18 جون 2026 کو امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد کشیدگی میں کمی اور عالمی تیل کی قیمتوں میں نرمی سے مارکیٹ میں آئندہ 2 سے 3 مانیٹری پالیسی اجلاسوں کے دوران مجموعی طور پر 100 سے 150 بیسس پوائنٹس تک شرح سود میں کمی کی توقعات پیدا ہو گئی تھیں۔

تاہم گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ان توقعات کو کمزور کر دیا ہے، جس کے باعث اب امکان یہی ہے کہ 27 جولائی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی