امریکی سینیٹر کا اے آئی کمپنیوں پر نگرانی محدود کرنے کی کوشش کا الزام

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے بڑی مصنوعی ذہانت کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شمالی امریکا کے تجارتی معاہدے میں ایسی تبدیلیوں کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں جن سے اے آئی نظاموں کی شفافیت اور حکومتی نگرانی محدود ہوسکتی ہے۔ انہوں نے امریکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے مصنوعی ذہانت ماڈلز سے متعلق معلومات تک ریگولیٹرز کی رسائی مزید مضبوط بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں لوگ مصنوعی ذہانت ’ اے آئی‘ سے خوفزدہ کیوں؟

سینیٹر الزبتھ وارن نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کمپنیوں کی ان کوششوں کی مخالفت کریں جن کے ذریعے اے آئی ماڈلز کے الگورتھمز اور بنیادی معلومات کو حکومتی نگرانی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وارن کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے تجارتی معاہدے کے تحت ایسے قوانین چاہتی ہیں جن سے حکام کو مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی جانچ کے لیے محدود معلومات دستیاب ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آئی کے ممکنہ نقصانات سے شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومتوں کو زیادہ اختیارات اور معلومات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے معاہدے میں ایسی شقیں ختم ہونی چاہئیں جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے مصنوعی ذہانت الگورتھمز اور سورس کوڈ کو نگرانی سے بچانے کا موقع دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی مون شاٹ اے آئی کا نیا ماڈل ‘کیمی کے 3‘ لانچنگ کے لیے تیار، خاص بات کیا ہے؟

رائٹرز کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی قانون سازوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات اور ممکنہ نقصانات کے باعث مزید سخت قوانین بنانے کی آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔

صنعتی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ مصنوعی ذہانت کے سورس کوڈ، الگورتھمز اور تربیتی معلومات ظاہر کرنے کی لازمی شرط عالمی سطح پر اے آئی خدمات کی فراہمی کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان تنظیموں نے امریکی تجارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کی جانب سے ایسی شرائط کی مخالفت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرہ بہتری توجہ کا مرکز

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی