پاکستان اور بیلاروس کا اقتصادی، دفاعی اور زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل (سی ایف ایم) اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں 11 اور 12 اگست 2026 کو ہونے والے پاکستان۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ 2025 تا 2027 کے لیے جامع تعاون کے روڈ میپ پر مؤثر عمل درآمد کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر