10 کلومیٹر طویل سپر برج، چین نے یورپ تک تجارتی رسائی مزید آسان بنا دی

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں 10.435 کلومیٹر طویل ٹونگ جیانگ سپر میجر برج پر بیم نصب کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو جیا موسی-ٹونگ جیانگ ریلوے کی توسیع اور اپ گریڈیشن منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق برج کی تعمیر میں یہ اہم پیش رفت ہفتے کے روز حاصل ہوئی۔ یہ منصوبہ 258 کلومیٹر طویل جیا موسی ٹونگ جیانگ ریلوے لائن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹونگ جیانگ بندرگاہ کی مال برداری کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ بندرگاہ چین اور یورپ کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرین سروس  کے مشرقی روٹ پر ایک اہم گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔

چینی حکام کے مطابق ریلوے کی توسیع سے سامان کی نقل و حمل مزید تیز اور مؤثر ہوگی، جس سے چین اور یورپ کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ سرحد پار لاجسٹکس کے نظام کو بھی تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:طاقتور طوفان ‘نول’ جنوبی چین سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

شِنہوا کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹونگ جیانگ بندرگاہ کے ذریعے مال برداری میں اضافے سے چین کے شمال مشرقی خطے کی اقتصادی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تجارتی راہداریوں کو بھی مزید استحکام حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp