بی آئی ایس پی مستحقین سے فراڈ، ایف آئی اے کی کارروائی میں 5 مرکزی ملزمان گرفتار

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سکھر زون نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین، خصوصاً غریب اور نادار خواتین کی مالی امداد میں غیر قانونی کٹوتیاں اور دھوکہ دہی کرنے والے منظم ایجنٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایک منظم گروہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کی مالی امداد میں سے غیر قانونی کٹوتیاں کررہا ہے اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں دھوکہ دے کر رقوم ہڑپ کر رہا ہے۔ ان شکایات پر تفصیلی انکوائری کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان میں امیر علی، فہد، عبدالمجید، مختیار اور نثار علی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ عناصر جعلسازی، بائیومیٹرک آلات کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی کے ذریعے مستحقین کی رقوم ہڑپ کر کے ناجائز مالی فوائد حاصل کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 اے ٹی ایم کارڈز، 9 اسمارٹ، موبائل فونز، 2 بائیومیٹرک ویریفیکیشن ڈیوائسز، ایک بینک چیک بک اور 10 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد میں مقدمہ نمبر 19/2026 درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعات 406، 419، 420، 34 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے سکھر زون کے مطابق گرفتار اور نامزد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور اس منظم ایجنٹ نیٹ ورک کے مکمل دائرۂ کار کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات اور برآمدگیوں کا بھی امکان ہے۔

ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ سکھر زون میں بدعنوانی، منظم ایجنٹ مافیا اور عوامی فلاحی پروگراموں کے مستحقین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی غریبوں کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر