آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں وفاقی مداخلت اور سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت پہلے دن سے مطالبہ کر رہی ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات مکمل طور پر آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں کرائے جائیں اور وفاقی حکومت یا اس کی مشینری کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور سرکاری وسائل کے استعمال پر پارٹی کو شدید تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا انتخابی اتحاد نئے دور کا آغاز ہوگا‘، بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے روز بھی وفاقی وزراء مختلف سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دیگر سرکاری مقامات پر موجود ہیں، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

ندیم افضل چن نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متعدد بار الیکشن کمیشن کو خطوط لکھ چکی ہے، جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے پاک رکھا جائے اور سرکاری وسائل کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس پولنگ اسٹیشن پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں، وہاں تعینات پولنگ اسٹاف خود ایک پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر مقیم تھا، لہٰذا بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر کسی جماعت کو عوامی حمایت پر یقین ہے تو اسے انتخابی میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں اور جماعت کسی بھی صورت انتخابی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔

ندیم افضل چن نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عوام کو آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے دیں۔ انہوں نے اظہار امید کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنی مرضی اور شعور کے مطابق درست فیصلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو غیر ملکی شخصیات سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن پھر ایک ساتھ، نئی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

ایئر انڈس کی 11 سال بعد واپسی، اندرون ملک پروازوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان