بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ اور ماڈل سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
ارشدیپ سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمرین کور کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن ’My Person‘ لکھ کر اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس پر مداح اور شوبز و کرکٹ شخصیات انہیں مبارک باد دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کے درمیان تعلقات کی افواہیں آئی پی ایل 2026 کے دوران اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک وائرل تصویر میں دونوں کو مبینہ طور پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ بعد ازاں سمرین کو پنجاب کنگز کے متعدد میچز میں بھی اسٹیڈیم میں موجود دیکھا گیا جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
اس سے قبل سمرین کور کا نام یوٹیوبر آشیش چنچلانی کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا، تاہم دونوں نے ہمیشہ ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک دوسرے کو صرف قریبی دوست قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد
سمرین کور 7 ستمبر 1999 کو جموں و کشمیر میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پونے کے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام (آنرز) کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔
انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2018 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور فائنلسٹ رہیں۔ بعد ازاں وہ متعدد ماڈلنگ پراجیکٹس، فلموں اور ویب سیریز کا حصہ بنیں۔ سمرین ZEE5 کی ویب سیریز ’نیل پالش‘ کے علاوہ فلموں ’83‘ اور ’سردار جی 2‘ میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ سمرین کور معروف گلوکاروں جوبن نوتیال، بادشاہ اور گرو رندھاوا کے میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی خاصی مقبولیت ہے۔












