آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔ کمشنر میرپور ڈویژن راجا طاہر ممتاز خان نے میرپور شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی انتظامات، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ
کمشنر نے سیکٹر سی ٹو اور وارڈز 16 اور 17 میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود انتخابی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا ہے اور پورے میرپور ڈویژن میں ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔
کشمنر میر پور راجا طاہر ممتاز خان نے کہا کہ میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز اور ان کے اطراف مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔@KhUsamaIqbal @AmirSaeedAbbasi #AJK pic.twitter.com/QfKDPQhYZu
— Media Talk (@mediatalk922) July 27, 2026
راجا طاہر ممتاز خان نے کہا کہ میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز اور ان کے اطراف مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ قائم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں، جبکہ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر تعینات سیکیورٹی اہلکار اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔
کمشنر میرپور ڈویژن نے کہا کہ عوام اطمینان کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں اور ووٹرز کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر تمام ضروری انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل اور انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ٓٓآزادکشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے، آزاد کشمیر پولیس کی میڈیا سے گفتگو @Afzalbutt01 @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/hQBWcipbmg
— Media Talk (@mediatalk922) July 27, 2026
راجا طاہر ممتاز خان نے کہا کہ اب تک میرپور ڈویژن میں پولنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاخوف و خطر گھروں سے نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، جبکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔












