پاکستانیوں میں کرکٹ سب سے مقبول، ہاکی و اسکواش بہت پیچھے، گیلپ سروے

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے تازہ سروے کیا ہے جس میں یہ انکشاف ہوا کہ کتنے فیصد پاکستانی کس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ کسی اسپورٹس سے شغف نہ رکھنے والے افراد کی بھی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

سروے کے مطابق پاکستانیوں میں سب سے زیادہ کرکٹ کے شوقین افراد کی تعداد 34 فیصد ہے جبکہ 42 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کھیل میں دلچسپی نہیں۔

سروے میں ملک بھر سے بالغ پاکستانیوں سے پوچھا گیا ’براہِ کرم بتائیں، آپ کس کھیل کے سب سے زیادہ شوقین ہیں’۔ جواب میں 34 فیصد افراد نے کرکٹ کو سب سے پسندیدہ کھیل قرار دیا جو کہ سب سے زیادہ انتخاب ہے۔

اس کے بعد فٹبال 6 فیصد کے ساتھ لوگوں کی پسندرہا جبکہ ہاکی اور کبڈی دونوں کو 3 فیصد افراد نے ترجیح دی۔

لوگوں کی بہت کم تعداد تھی جنہوں نے باسکٹ بال (2 فیصد) اور باکسنگ (2 فیصد) کو سب سے پسندیدہ کھیل بتایا۔

اسکواش کے میدان میں ایک وقت پاکستان نے دنیا بھرمیں راج کیا تھا تاہم محض ایک فیصد افراد نے اس کے حق میں رائے دی۔ علاوہ ازیں ایک وقت وہ بھی تھا جب ہاکی اور اسنوکر کے میدان میں بھی پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا لیکن سروے کے مطابق پاکستان میں ان دونوں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے اب بہت کم پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ کی جانب پاکستان کا کامیاب قدم، کوالیفائرز کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹینس یا ایتھلیٹکس کو پسند کرنے والے افراد کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 42 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ کسی کھیل کے شوقین نہیں ہیں۔

سروے میں 3 فیصد نے دیگر مختلف کھیلوں کا ذکر کیا اور 5 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کسی نے کہا پتا نہیں تو کسی نے خاموشی اختیار کی۔

یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اگرچہ کرکٹ پاکستانیوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے لیکن مجموعی طور پر کھیلوں میں دلچسپی محدود ہے اور زیادہ تعداد میں لوگ کسی کھیل کے شوقین نہیں۔

مزید پڑھیے: ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کے گروپ میچز کب اور کتنے بجے ہونگے؟

جو لوگ کسی کھیل کو ترجیح دیتے ہیں ان میں کرکٹ واضح طور پر سب سے آگے ہے جبکہ دیگر کھیل بہت پیچھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم