اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اقتصادی سفارت کاری، بین الوزارتی رابطوں اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کی تنظیم نو سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کی تنظیمی اور انتظامی ساخت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کی کارکردگی اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے ان کے انتظامی اور عملی ڈھانچے کا جامع جائزہ لیا، جس کے بعد تیار کی گئی سفارشات وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سفارشات میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں مختلف وزارتوں اور دفتر خارجہ کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقتصادی سفارت کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اقتصادی اہداف کے فروغ کے لیے سفارتی سرگرمیوں کی مؤثریت میں اضافہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کو قومی مفادات کے تحفظ، اقتصادی مواقع کے فروغ اور پاکستان کے سفارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے