بارکھان میں ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت، معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کی مذمت

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بارکھان میں دہشتگرد حملے کے دوران ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ بزدلانہ حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے اور شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست دہشتگرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت اور غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بارکھان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 5 جوان شہید

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

معاون برائے داخلہ نے بتایا کہ بارکھان میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن خراب کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی گرفت سے کوئی دہشتگرد نہیں بچ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا

بابر یوسفزئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘