پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد اور ان کی تفصیلا ت

ترجمان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ڈیڈلائن ختم، خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

دستاویزی حیثیت کے لحاظ سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11 ہزار 145، افغان سٹیزن کارڈ (ACC) کے حامل 11 ہزار 137 جبکہ مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 14 ہزار 709 غیر ملکی شامل ہیں۔ اس وقت بھی 214 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کے مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’پاکستان جیسی زندگی وہاں نہیں ملے گی، ہم شکر گزار ہیں‘، واپس جاتے افغان مہاجرین کے تاثرات

انخلا کی کارروائیوں کے تناظر میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا بلا امتیاز یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومت کی طے شدہ پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے تاکہ تمام مراحل کو قانونی اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 12 دہشتگرد ہلاک

امریکی سرمایہ کاری سے پاکستان کا زرعی شعبہ جدید خطوط پر استوار ہوسکتا ہے، نیٹلی بیکر

صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، علاقائی ممالک کا اظہارِ تشویش

خیبرپختونخوا میں ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویش، تحقیقات کی ہدایت

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ