انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے لیے مظفرآباد مارچ کی منصوبہ بندی کی گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران مظفرآباد کی جانب کیا جانے والا مارچ ایک منظم سازش کا حصہ تھا۔

اپنے بیان میں ان کا موقف تھا کہ اس مارچ کا مقصد خطے میں بڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانا اور انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شرپسند عناصر کئی ہفتوں سے معصوم کشمیریوں کا خون بہانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

ان کے بقول مظفرآباد کی جانب مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا اور انتشار پیدا کرنا تھا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہ عناصر جدید اسلحے سے لیس ہیں اور انہیں اہم مقامات تک رسائی حاصل ہے، جہاں سے وہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں، کیونکہ یہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

دوسری جانب آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے راولاکوٹ کی جانب مارچ کے دوران ہونے والے تصادم میں متعدد افراد کے جاں بحق جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘