شوہر نے بیوی کو پھانسی دے کر قتل کر دیا، سسرال والوں کو ویڈیو کال پر آخری لمحات دکھائے

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے گاؤں ‘گلاگالی’ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سفاک شوہر نے ناجائز تعلقات کے مبینہ شبے میں اپنی 23 سالہ بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا اور آخری سانسیں لیتی بیوی کے مناظر ویڈیو کال کے ذریعے اس کے والدین کو دکھا دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم پروین جگلور (پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور) کا اپنی بیوی 23 سالہ بھاگیاشری سے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو لکڑی کے موٹے ڈنڈے سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے گھر کے اندر ہی پھندا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جب خاتون پھندے پر جھولتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے بستر پر پاؤں ٹکانے کی جدوجہد کر رہی تھی، ملزم نے نہ صرف اس منظر کی ویڈیو ریکارڈ کی بلکہ ویڈیو کال کے ذریعے مقتولہ کے والدین کو ان کی بیٹی کی بے بسی اور تڑپتے ہوئے آخری لمحات دکھائے۔ بعد ازاں ملزم نے یہ خوفناک ویڈیو اپنے دوستوں اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی۔

منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو اور پس منظر

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتولہ سبز دوپٹے کے سہارے لٹکی ہوئی ہے جبکہ پس منظر میں بیڈروم کی دیوار پر دونوں میاں بیوی کے نام بھی درج ہیں۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بھاگیاشری اور پروین کی شادی 2020 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 3 سالہ بیٹا بھی ہے۔ مسلسل گھریلو ناچاکی اور شک کی بنیاد پر بھاگیاشری 2 ماہ سے اپنے میکے میں مقیم تھی۔ ملزم پروین نے اسے آئندہ پرامن زندگی گزارنے کی یقین دہانی کرا کر گھر واپس بلایا، لیکن گھر واپسی کے چند ہی گھنٹوں بعد اس نے اس سنگین جرم کا ارتکاب کر ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں چھوڑ دیا

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے خون کے نمونے و دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ ویڈیوز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک معائنہ کرایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم و فرانزک رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی بار عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ افریقہ میں، کینیا کو بڑی میزبانی مل گئی

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات دے دیں

دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کا بڑا فیصلہ: حسینہ واجد کے بعد عبیدالقادر سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات کو پھانسی کا حکم

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘