آئی سی سی کی نئی رینکنگ: بابراعظم اور محمد عباس کی ترقی، رضوان سمیت کئی کھلاڑی تنزلی کا شکار

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں ردوبدل دیکھنے میں آیا۔

ٹیسٹ بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 4 درجے ترقی کرکے 15ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 8 درجے تنزلی کے بعد 18ویں سے 26ویں نمبر پر چلے گئے اور ٹاپ 20 سے باہر ہو گئے۔ سعود شکیل 3 درجے تنزلی کے بعد 23ویں جبکہ سلمان علی آغا 4 درجے تنزلی کے بعد 32ویں نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات

ٹیسٹ بولنگ میں محمد عباس نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 9 درجے ترقی کے بعد 17ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ نعمان علی 7ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بدستور ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ میں بابراعظم کی چھٹی اور سلمان علی آغا کی 16ویں پوزیشن برقرار رہی۔ بھارت کے کپتان شبمن گل ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ حارث رؤف ایک درجہ بہتری کے ساتھ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی20 بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے، جبکہ بھارت کے ایشان کشن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹی20 بولنگ میں ابرار احمد کا دوسرا اور محمد نواز کا 10واں نمبر برقرار رہا، جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب دوسرے اور محمد نواز 10ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے، جنوبی افریقا کے مارکو یانسن دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے اور بنگلادیش کے مہدی حسن مرزا دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر شامل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ، عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

چین کا اے آئی سے ہونے والی آن لائن ہراسانی روکنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری

چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر مقدمات فکس کرنے  کا سلسلہ ختم، رجسٹرار سپریم کورٹ

اے آئی انقلاب کے ثمرات، مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سے آمدن 90 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین